وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت بین الاقوامی موبائل ٹیلی فونی سپیکٹرم کے اجرا کے حوالہ سے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد( ویب  نیوز)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کے لئے بین الاقوامی موبائل ٹیلی فونی (آئی ایم ٹی) سپیکٹرم کے اجرا کے حوالہ سے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹیلی مواصلات اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے اہم شراکت داروں نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ٹی سپیکٹرم کی تخصیص اور استعمال کے سٹریٹجک منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سپیکٹرم کے اجرا سے رابطے میں نمایاں بہتری، انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ اور اعلی معیار کی ڈیٹا خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی توقع ہے۔اجلاس میں نیلامی کے عمل، تکنیکی تفصیلات اور سپیکٹرم کے اجرا  کے لئے نظام الاوقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشاورتی کمیٹی نے تکنیکی ترقی کو فروغ دینے اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا