لاہور میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹا ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا
حکومت کسی معاملے میں آٹا ملز مالکان کو اعتماد میں نہیں لیتی، احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا،ملزمالکان
اگر آٹا ملز نے ہڑتال ختم نہ کی تو مجبورا تندور بند کرنا پڑیں گے،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن

لاہور/کوئٹہ ( ویب  نیوز)

لاہور میں فلور ملز کی ہڑتال کی وجہ سے آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔آٹا ملز کی ہڑتال نے نان روٹی ایسوسی ایشن کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، لاہور میں ہڑتال کی وجہ سے تندروں پر آٹے کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ۔ ملک بھر میں آٹا ملز مالکان نے تین روز سے ہڑتال کر رکھی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹا ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا، آٹا ملز مالکان نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے، پہلے ہی آٹے کا کاروبارکرنے والے بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں، حکومت کسی بھی معاملے میں آٹا ملز مالکان کو اعتماد میں نہیں لیتی، احتجاج کا سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر آٹا ملز نے ہڑتال ختم نہ کی تو مجبورا تندور بند کرنا پڑیں گے۔