بانی پی ٹی آئی ایکس اکانٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئے
3رکنی ٹیم میں ایف آئی اے کے تفتیشی وتکینیکی افسران شامل تھے

راولپنڈی ( ویب  نیوز)

بانی پاکستان تحریک انصاف  ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے سوشل میڈیا ایکس اکاونٹ  سے دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔فیڈرل انویسٹیگیشن  ایجنسی(ایف آئی اے) ٹیم نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے  45 منٹ  تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی  سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے ٹیم  اڈیالہ جیل واپس روانہ ہوگئی ہے۔ایف آئی اے ٹیم  نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان  سے دھمکی آمیزپوسٹ بارے سوالات کئے،سوالات کرنے والوں میں 3رکنی ٹیم میں فیڈرل انویسٹیگیشن  ایجنسی (ایف آئی اے) کے تفتیشی وتکینیکی افسران شامل تھے۔عمران خان سے تفتیش کرنے والے (ایف آئی اے)  ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹرایازخان،محسن افضال اورمحمد انیس شامل تھے،بانی پاکستان تحریک انصاف( عمران خان  نے گزشتہ روزوکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پراصرارکیاتھا۔۔