حافظ نعیم الرحمٰن نے پوری مجوزہ آئینی ترمیم کو مسترد کردیا
حکمران،مرضی سے جج و چیف جسٹس مقرر کرکے من پسند فیصلے چاہتے ہیں
تمام جمہوری قوتوں کو ترامیم کے خلاف متحد ہونا چاہیے
حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد( ویب نیوز)
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پوری آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام جمہوری قوتوں کو اس کے خلاف متحد ہونا چاہیئے کیوں کہ یہ لوگ ترمیم سے اپنی مرضی سے جج و چیف جسٹس مقرر کرکے من پسند فیصلے لینا چاہتے ہیں اس لیے آئینی ترمیم کی آڑ میں قوم کے ساتھ کھلواڑ قبول نہیں کیا جائے گا،حکومت کی وعدہ خلافی اور مہنگی بجلی کے خلاف 29 ستمبر کو پورے ملک میں جماعت اسلامی احتجاجی مظاہرے کرے گی۔سندھ میں اب سندھی مھاجر نہیں عوام کا کارڈ چلے گا۔شہری ودیہی وڈیروں و جاگیرداروں نے قوم کو تقسیم کرکے خود متحد ہوتے ہیں جو 77 سال سے قوم کا خون چوس رہیں گے اس لیے آج عوام کو متحد کرکے ظالم قوتوں کو تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔ ناظم جوکھیو اور امہ رباب کا خاندان بھی اس وڈیرہ شاہی کے بھینٹ چڑھ گئے۔یہ ظالم جاگیرداروں کا ٹولا اپنے ہی لوگوں کا حق کھاجاتا ہے۔ سندھ کا تعلیمی نظام تباہ ہے اس وقت بھی 80لاکھ سندھ کے بچے تعلیم کے زیو سے محروم ہیں۔ظلم و ظالموں کے خلاف ایک ہوجائیں یہی مسائل سے نجات اور سندھ کی ترقی کا راستہ ہے۔جماعت اسلامی سب کو متحد ومتفق کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابط عوام ممبر سازی مہم کے سلسلے میں کوہ نور چوک حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ عام سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی، بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو،مقامی امیر عقیل احمد خان، صوبائی رہنما عبدالوحید قریشی، حافظ طاہر مجیداور مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ قبل ازیں امیر جماعت کا جلسہ گاہ آمد پر فقید المثال استقبال اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی نائب قیم ممتازحسین سہتو نے کہاکہ حکمرانوں نے سندھ کو کھنڈرات بنا دیا ہے، 16 سال سے برسر اقتدار پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام کو مسائل سے نجات کی بجائے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔ روشن خیالی کے نام پر عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموسِ رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔ فلسطین میں صہیونی جارحیت کو ایک سال ہوگیا ہے چالیس ہزار سے زائد لوگوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ مہنگی بجلی و ظالمانہ ٹیکسز اور آئی پی پیز و حکمرانوں کے کٹھ جوڑ نے عوام کی کمر توڑدی ہے۔ 29 ستمبر کو امیر جماعت کی اپیل پر کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عقیل احمد خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حافظ نعیم الرحمٰن نے قوم کو حق دو عوام کو بدلو اس نظام کو نعرہ دیا۔ حیدرآباد کے عوام حافظ نعیم کے ساتھ اور ظلم کے خلاف جاری تحریک میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔حق دو عوام کو تحریک کے تسلسل جلسہ عام کے انعقاد پر مقامی جماعت کی تحسین کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد علم کا مرکز اور یہ ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہیمگر کرپشن کرپشن و لوٹ مار کی وجہ سے زیادہ نقصان اس شہر سمیت سندھ کے عوام کا ہوگا۔ حق دو حیدرآباد تحریک شروع اور امن کمیٹیاں بناکر عوام کو امن اور حقوق دلائیں۔حق دو تحریک میں عوام کو بڑی تعداد میں ممبر بناکر تحریک کے ساتھ جوڑ دیں۔ انہوں نے کہاکہ استقامت کا جزبہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے سیکھنا چاہیے۔غزہ میں ایک سال سے اسرائیل کھلی جارحیت اور جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ 7 اکتوبر کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔