دو ریاستی حل کی بات کرکے  طاغوتی قوتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں.. حافظ نعیم الرحمن

مسلم امہ کے حکمران ہوش کے  ناخن لیں،عالمی دہشت گرد امریکہ و اسرائیل کے مظالم کو روکنے کے لیے منظم ہوجائیں

ملک بھر کی شاہراؤں،ضلعی ہیدکوارٹرز سمیت کراچی کے تیرہ مقامات پر مہنگی بجلی،آئی پی پیز،ظالمانہ ٹیکسز پٹرول کی قیمتوں کے خلاف دھرنا دے گی

اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کو کشمیریوں سے جماعت اسلامی بے وفائی نہیں کر نے دے گی.. نائب  امیر جماعت  لیاقت بلوچ

کراچی  (  ویب  نیوز  )

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے  کہا کہ مسلم امہ کے حکمران ہوش کے  ناخن لیں،عالمی دہشت گرد امریکہ و اسرائیل کے مظالم کو روکنے کے لیے منظم ہوجائیں،ایسا نہ ہو کہ آپ کی دولت اور فوجیں بھی آپ کے کام نہ آسکیں۔شہباز شریف صاحب کو  یو این او میں دو ٹوک انداز میں بات کرکے موقف پیش کرنا چاہیے تھا  دو ریاستی حل کی بات کرکے  طاغوتی قوتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں،معلوم ہونا چاہیے تھا کہ قائد اعظم نے کہا تھا اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے،حکمران ایجنٹ کا کردار ادا نہ کریں بلکہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔مسلم حکمران آئرش وزیراعظم کی تقریر سے سبق سیکھ لیں،جو جتنا پہلے آگے بڑھ کر ظلم کے خلاف آواز بلند کرے گا،اسرائیل کو روکے گا وہی اپنی عوام اور زمین کا دفاع بھی کرسکے گا۔مجتمع ہوکر فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کریں۔جماعت اسلامی یکم تا سات اکتوبر اہل فلسطین سے ہفتہ یکجہتی منائے گی،کراچی اور اسلام آباد میں بڑے ملین مارچز کا انعقاد کرکے گی اور سات اکتوبر کو تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے کارکنان سے دن بارہ بجے سڑکوں پر آنے کی اپیل کرتے ہیں،حکومت کو چاہیے کہ سرکاری سطح پراس کا اہتمام کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادرہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر کراچی منعم ظفر،سیکرٹری توفیق الدین صدیقی،ڈپٹی سیکرٹری  قاضی صدرالدین،سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی،نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی عمران شاہد اور سیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری بھی موجود تھے۔
امیر جماعت نے کہا کہ آج ملک بھر کی شاہراؤں،ضلعی ہیدکوارٹرز سمیت کراچی کے تیرہ مقامات پر مہنگی بجلی،آئی پی پیز،ظالمانہ ٹیکسز پٹرول کی قیمتوں کے خلاف دھرنا دے گی اور حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔۔ حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر مقررہ مدت میں عملدرآمد نہیں کیا، دکھاوے کے چند اقدامات کا اعلان کیا گیا جو ہمیں منظور نہیں ہیں۔ حکومت آئی پی پیز معاہدے ختم کرے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے اور تنخواہ دار طبقہ اور تاجروں کو ٹیکس میں ریلیف دے، اسی طرح حکمران اپنی عیاشیاں اور مراعات ختم کریں اور سود کی شرح کو بتدریج کم کیا جائے۔ ان اقدامات سے ہونی والی اربوں روپے کی بچت کو بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے استعمال کیا جائے۔ پٹرول کی قیمت کو عالمی منڈی کے مطابق لایا جائے اور پٹرولیم لیوی ختم کی جائے، حکومت کو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی سے کم وبیش 25ارب ڈالر کا فائدہ امپورٹ بل کی صورت میں حاصل ہوا ہے، اس فائدہ سے عوام کو ریلیف ملے تو پٹرول کی قیمت 150روپے فی لٹر تک آجائے گی۔ ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے، اس میں اصلاحات لائی جائیں۔
امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ”حق دو عوام کو“ کے سلوگن کے تحت ملک گیر پرامن مزاحمتی تحریک برپا کی ہے۔ جمہوری آزادیاں، بچوں کی تعلیم، عوام کے لیے صحت کی سہولتوں کی دستیابی، انصاف کی فراہمی، الیکشن اور لینڈاصلاحات،خواتین کے لیے وراثت کے حق، نوجوانوں کے لیے روزگار اور دیگر عوامی ریلیف کے اقدامات اس تحریک کا لانگ ٹرم ایجنڈا ہے، تحریک کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے ملک گیر ممبر شپ کمپین بھی شروع کی ہے جسے بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے، حق دو تحریک کا اولین مقصد عوام کو ریلیف دیناہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ریفرنڈم پانچ روز تک جاری رہے گا جس کے دوران تمام پبلک مقامات پر ووٹ بکس رکھے جائیں گے، ریفرنڈم کے لیے تمام صوبوں میں الیکشن کمیشن تشکیل دیے جائیں گے۔وکلاء، تاجروں، علما اکرام، خواتین، طالب علموں، مساجد، مدارس، دیہات، تعلیم گاہوں میں رابطے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آپشن بھی زیرغور ہیں, 23سے 27 اکتوبر تک عوامی ریفرنڈم ہوگا، اس کے بعد پہیہ جام کا اعلان کر سکتے ہیں، ملک بھر سے لانگ مارچز کا آغاز ہوگا اور بڑے قافلہ کی صورت میں اسلام آباد جائیں گے۔

کشمیریوں اور فلسطینیوں نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کردی صبح آزاد ی قریب ہے..  نائب  امیر جماعت  لیاقت بلوچ

لاہو ر  (  ویب نیوز  )

  نائب  امیر جماعت اسلامی پاکستان  لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کردی صبح آزاد ی قریب ہے،بیس کیمپ کے حکمران اور تمام جماعتیں کشمیرکی آزادی کا ماحول پیدا کریں ا ورعملی اقدامات کریں،اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کو کشمیریوں سے جماعت اسلامی بے وفائی نہیں کر نے دے گی،مودی نہام نہاد انتخابات کو حق خودارادیت کا نعم البدل قرارنہیں دسکتے،25کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں جماعت  اسلامی اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے ہماری ساری سرگرمیوں کا مرکز و محور  رب کی رضاو جنت کا حصول ہے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلیے جماعت اسلامی جیسی عظیم تحریک کو منظم کرنے کی ضرورت ہے  بیس کیمپ کیلیے جماعت اسلامی کی بے پناہ اہمیت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے پچاسویں سالانہ اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان۔ نائب امراء جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ڈاکٹر خالد محمود  سیکرٹری جزل  راجہ جہانگیر خان نائب امراء  جماعت اسلامی نورالباری شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ مشتاق احمد ایڈووکیٹ راجہ فاضل تبسم اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک خداکی غلامی اختیار کرنے کی طرف متوجہ کرتی ہے  ہم دنیا کے انسانوں کے بناے گے خداؤں سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں ہماری ساری سرگرمیوں کا مرکز و محور رب کاہنات کی رض اور نبی مہربان کی شفاعت ہے  اللہ کی بندگی نبی کی اتباع و اطاعت مخلوق خدا کی خدمت بلند نصب العین کردار کی پختگی لین دین میں کھرا پن ہمارے اصول ہیں مسلسل محنت زندگی کو متوازن بنانا زندگی کا ایک پہلو بہت آگے بڑھ جاتا ہے دوسرے بہت سارے پہلو پیچھے رہ جاتے ہیں اسلام کی تعلیمات ہمیں توازن پیدا کرنے کا درس دیتی ہیں لیاقت بلوچ نے کہا کہ   ہمارے اوپر ظلم و ناانصافی پر مبنی نظام مسلط ہے ہم اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں ہمیں اپنے کردار اور عمل سے اپنی دعوت کے کام کو آگے بڑھانا ہے  ہم مایوسی اور بے چینی کے ماحول میں لوگوں کی امید  بنیں لوگوں کو حوصلہ دیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ  جماعت اسلامی فرقہ پرستی گروہی سیاست سے  نکل ایک اللہ کی طرف لوگوں کو بلاتی ہے مشاورت کے عمل کو مضبوط کریں مشاورت سے تحریک کی سرگرمیوں کو آگے بڑھاہیں  انہوں نے کہا کہ آج قوم  مسالک اور فرقوں میں تقسیم  ہے ملک میں تعصبات کی لہر ہے پنجابی سندھ بلوچی پختون کشمیری اس تقسیم سے نکلنا ہوگا ایک مسلم کی بنیاد پر ہمیں ایک ہوکر آگے بڑھنا ہوگا  پاکستان اسلام کے نام پر قاہم ہوا تھا اس ملک میں اسلام کے مکمل نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنی ہے  لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ اس ملک کو اسلام کا گہوارہ بناہیں گے ہماری دعوت سچی و کھری دعوت ہے جسے کوء ٹھکرا نہیں سکتا کارکنان جماعت پورے عزم سے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں مایوسی و بددلی کو قریب نہ آنے دیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹیبلیشمنٹ  اپنے مہرے  سامنے لاتی ہے اور اس ملک میں تجربوں پر تجربے کیے جارہے ہیں اس پتلی تماشے کو اب ختم ہونا چاہیے عوام کو اپنی ازاد مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جاے  ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاست اپنی اپنی لیکن کچھ چیزوں میں ساری سیاسی قیادت کو اکھٹا ہونا ہوگا  ملکی سلامتی سالمیت پاکستان ملک کی مضبوطی کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا مقبوضہ کشمیر غزہ فلسطین کے مسائل پوری امت کے مسائل ہیں پاکستان کو اگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے  شیخ احمد یسین اسماعیل  شیخ حسن نصراللہ کو شہید کیاگیا مقبوضہ کشمیر میں نظر بندی میں سید علی گیلانی شہید ہوے  اس مرحلے پر اتحاد امت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے کشمیر و فلسطین کے مسلے کو حل  کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا وزیر اعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران فلسطین کے حوالے سے دو حصوں میں تقسیم  کی تجویز دی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں اس تجویز سے بو آرہی ہے کشمیر کے حوالے سے بھی تقسیم کشمیر کی سازش کی کڑیاں مل رہی ہیں جماعت اسلامی بھرپور قوت کے ساتھ سیاسی میدان میں موجود ہے پارلیمنٹ فارم 47 کی پیداوار ہے آج ایک متنازعہ پارلیمنٹ 1973 کے آہین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے جسے ہم تبدیل نہیں ہونے دیں گے  بجلی گیس کے بلوں پر ٹیکسسز ہیں عوام کی مشکلات بڑھ چکی ہیں۔