پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی: بیرسٹر گوہر
بشری بی بی کو کسی دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا تو احتجاج کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد( ویب نیوز)
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو سنیارٹی کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے. بڑی خوشی کی بات ہے کہ بشری بی بی کی ضمانت منظور ہوئی ہے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بشری بی بی پر مزید کوئی کیس نہیں ہے. بشری بی بی کو کسی دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔