چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالتے ہی زیرالتوامقدمات نمٹانے کی ٹھان لی
آئندہ ہفتے کے لیئے تشکیل دیئے گئے کل8بینچز میں سے اپنے سمیت 6بینچز کے سامنے روزانہ سوموار سے جمعرات تک 30،30اورجمعہ کے روز 20،20کیسز سماعت کے لئے مقرر ،6بینچ ہفتے کے دوران 140،140ایک بینچ 70اورایک بینچ 58کیسز کی سماعت کرے گا
اسلام آباد( ویب نیوز)
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالتے ہی زیرالتوامقدمات نمٹانے کی ٹھان لی۔آئندہ ہفتے کے لیئے تشکیل دیئے گئے کل8بینچز میں سے اپنے سمیت 6بینچز کے سامنے روزانہ سوموار سے جمعرات تک 30،30اورجمعہ کے روز 20،20کیسز سماعت کے لئے مقرر کردیئے۔ 6بینچ ہفتے کے دوران 140،140ایک بینچ 70اورایک بینچ 58کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اپنے حلف لینے بعد پہلے ہی روز سوموار 28اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ چیف جسٹس نے دستیاب ججز کے آئندہ عدالتی ہفتے کے لئے کل 8بینچز تشکیل دے دیئے۔ تشکیل دیئے گئے بینچز میں 7دورکنی اورایک 3رکنی بینچ شامل ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 28اکتوبر سے یکم نومبر جمعہ کے روز تک اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل دورکنی بینچ سوموار 28اکتوبر سے بروز جمعہ یکم نومبر تک اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل دورکنی بینچ سوموار 28اکتوبر سے جمعہ یکم نومبر تک اہم کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 28اکتوبر سے یکم نومبر جمعہ کے روز تک کل 58مقدمات کی سماعت کر ے گا،جن میں سوموار سے جمعرات تک روزانہ 12،12کیسز اوربروزجمعہ 10کیسز شامل ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 28اکتوبر سے یکم نومبر بروز جمعہ تک اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ آئندہ ہفتے سوموار 28اکتوبر سے بروز جمعہ یکم نومبر تک اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل دورکنی بینچ سوموار 28اکتوبر سے یکم نومبربروز جمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 28اکتوبر سے بروز جمعہ یکم نومبر تک کل 70 فوجداری مقدمات کی سماعت کرے گا جن میں سوموار سے جمعرات تک روزانہ 15،15کیسز جبکہ جمعہ کے روز10کیسز شامل ہیں۔ZS