عوام کے لیے نئی مشکل ، گیس ملے نہ ملے ،قیمتوں میں اضافہ ہوگا
اوگرا میں گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کردیں، قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ متوقع
اسلام آباد ( ویب نیوز)
اوگرا میں گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کردیں، جس میں قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے لیے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنے اور اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے لیے گیس 3.66 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں دائر کیں ، سوئی نادررن نے اوسط قیمت میں 64.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی ہے۔سوئی نادرن نے گیس کی اوسط قیمت 1810.38 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی۔سوئی سدرن کی جانب سے 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دی گئی جبکہ اوسط قیمت 1920.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکرنے کی درخواست کی۔گیس کمپنیوں نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پرگیس صارفین سے تجاویز مانگ لیں۔اوگرا سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر 5 نومبر کو سماعت کرے گی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر اوگرا 8 نومبر کو سماعت کرے گا۔