شدید دھند اور سموگ کا راج برقرار، ٹریفک کی روانی متاثر ،حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی
اسسٹنٹ کمشنر میرروما ن خلیل کی غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

 احمدیار(ویب  نیوز)

شدید دھند اور سموگ کا راج برقرار ٹریفک کی روانی متاثر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی شدیددھند اور سموگ کے باعث تحصیل بھر کے تمام دیہات بھی لپیٹ میں آگئے بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوچکی ہے جبکہ انتظامیہ نے سموگ پھیلانے والے کارخانہ اوربھٹہ خشت کے خلاف کاروائی کا باقاعدہ آغازبھی کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر میرروما ن خلیل نے اپنے بیان میں عوام الناس کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔    ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہرنے کہا ہے کہ سموگ سے بچائو کیلئے حکومتی ہدایات کے مطابق موثر اقدامات کیے جائیں سموگ پھپیڑوں ، سانس اور کینسر جیسی دیگر مہلک بیماریوں کا باعث اور جاندار کی بقاء کیلئے انتہائی خطر ناک ہے عوام کوسموگ کے مضر اثرات سے بچائو اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی دی جائے سموگ سے بچائو کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات میں کوتاہی نہ کریں اور عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے عوام کو سموگ اس کے مہلک اثرات کے بارے اور اس سے بچائو کے سلسلہ میں شعور آگاہی دیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے انسدادسموگ کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹے بند کر دیے جائیں ۔