غز ہ ملین مارچ ہر صورت ہوگا ،مارچ روکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی ۔ حافظ نعیم الرحمان
اتوار کا ملین مارچ تاریخی ہوگا ۔ عوام کی بڑی تعداد اتوار کو غزہ مارچ میں شریک ہوگی،امیر جماعت کی پریس کانفرنس
اسلام آباد( ویب نیوز)
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ غزہ ملین مارچ ہر صورت ہوگا ،اگرمارچ روکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی ۔اتوار کا ملین مارچ تاریخی ہوگا ۔ عوام کی بڑی تعداد اتوار کو غزہ مارچ میں شریک ہوگی ۔پاکستان دین کے نام پر بنا ہے مظلوموں کی آواز پاکستان ہے ۔پاکستان عقیدے پر بنا ہے لوگوں نے قربانی دی ہے پاکستان امت کے امنگوں کا ترجمان ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان غزہ ملین مارچ کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم ، عطاالرحمن اورامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے ،حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ رہے ہیں پاکستان کے پائلٹ عرب جنگ میں شریک ہوئے تھے ۔ ال انڈیا مسلم لیگ ہمیشہ اپنے جلسے میں دو قراردادیں پیش کرتے تھے ایک پاکستان اور دوسرا فلسطین کے حوالے سے ہوتی تھی ۔ اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں دہشتگردی کررہاہے ہزاروں شہید ہوگئے ہیں ہزاروں ملبوں کے نیچے ہیں ۔ کل بھی ہسپتال پر اسرائیل نے حملہ کیا ،امیر جماعت نے کہاکہ اسرائیل نسل کشی کررہاہے اور نسل کشی کی سرپرستی امریکہ کررہاہے ۔ امریکہ کو اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی کوئی فکر نہیں ہے مگر پاکستان کے نیوکلیئر میزائل پر پابندی لگا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں شدید سردی ہے لوگ کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں ان پر بمباری کی جارہی ہے ہمارا یہ مارچ ر ائیگاںنہیں جائے گا ،عوام فیملی سمیت اس میں شرکت کریں ۔حافظ نعیم نے کہاکہ انتظامیہ ایک طرف اجازت د یتی ہے اور پھر دوبارہ رکاوٹیں کھڑی کردی جاتی ہیں۔یہ فلسطین کا معاملہ حساس معاملہ ہے حکومت نے اگر مارچ کو ناکام کرنے کی کوشش کی تونتائج کے لیے تیار ر ہے ۔ہم یہ نہیں چاہتے کہ فلسطین کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں تفریق نظر آئے ۔ اگرمارچ روکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو غزہ ملین مارچ ہر صورت ہوگا ۔حکومت کو بھی غزہ کے حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے ۔فلسطین کا معاملہ ہمارے عقیدے کا معاملہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کریٹر اسرائیل کا ارادہ رکھتا ہے اس کو روکنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ حکومت کو تمام ہم خیال حکومتوں کا اجلاس اس معاملے پر بلانا چاہئے ۔ عزت اور ترقی کا راستہ ہے کہ ہم فلسطینیوں کا ساتھ دیں ۔امیر جماعت نے کہاکہ کل کا ملین مارچ تاریخی ہوگا ۔ اسلام آباد کے ساتھ راولپنڈی کے عوام کو بھی ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں اس موقع پرامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کہاکہ اسلام آباد سے 8 بڑے جلوس غزہ ملین مارچ میں شامل ہوں گے ۔ 2 لاکھ اسلام آباد کے شہریوں تک وائس میسج کے ذریعے پیغام پہنچایا گیا ہے ۔ غزہ ملین مارچ کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ کل تاریخی ملین مارچ ہوگا۔