سینیٹ میں اپوزیشن کا سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے پر ایوان سے واک آوٹ
پاکستان میں اچھے کام کرنے پر سزا دیں گے تو ملک میں اچھا کام کون کرئے گا،سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد(ویب نیوز)
سینیٹ میں اپوزیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے پر ایوان سے واک آوٹ کیا۔ قائدحزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ القادر یونیورسٹی بنانے پر عمران خان کوسزا دینے کی مذمت کرتے ہیں پاکستان میں اچھے کام کرنے پر سزا دیں گے تو ملک میں اچھا کام کون کرئے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہاکہ ہمیشہ ایسا ہوا ہے کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں سنا جاتا ہے مگر ایسا لگ رہا ہے کہ ہمیں بولنے کی اجازت دینے کا ارادہ نہیں ہے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ ہے اس نعرے کے لیے لوگوں نے قربانیان دیں. پاکستان کی تشکیل مذہب کے نام پر ہوئی ہے. ہماری نوجوان نسل کنفیوز ن کا شکار ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اپنے آپ کو سیاست میں ملوث کردیا ہے اس نے فتوی دیا کہ وی پی این استعمال کرنا غیر شرعی ہے ۔ ہم نہ تیتر اور ناں بیٹر ہیں ۔ مدارس نے اچھا کردار ادا کیا ہے ضیا الحق کی وجہ سے ملک میں فرقہ واریت پھیلی ۔ نوجوانوں کو سیرت نیوی پر چلے اس کے لیے ادارے بنانے کی ضرورت ہے عمران خان نے اس سوچ کے تحت القادر یونیورسٹی بنی ۔ سیرت نبوی عمران خان کے دل کے بہت قریب تھی۔ ہمیں اپنی قومی تشخص کو اجاگر کرنا ہوگا۔ یہ کام کسی وزیراعظم نے نہیں کئے ۔القادر یونیورسٹی پران کو14سال کی سزا دی گئی. سیاسی مخالفت پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ پیپلزپارٹی نے ن لیگ پر مقدمات بنائے ن لیگ نے پیپلزپارٹی نے بنائے تھے ہم نے کوئی کیس نہیں بنایا تھا ۔سیاسی لیڈر عوام کی دلوں میں رہتے ہیں ان کو عوام کے دلوں سے ان کیسوں سے نہیں نکلاجاسکتا ہے ۔سیاست میں ہمارا مقابلہ کریں ہم آپ کی مدد نہیں کرسکتے ہیں عوامی مینڈیٹ سے حکومت میں آئیں گے تو آپ کو حکومت کا مزہ بھی آئے گا ۔ القادر میں عمران خان کو ایک دھیلے کا فائدہ نہیں ہوا۔ عمران خان نے محل نہیں لیا ایک یونیورسٹی بنائی ہے ۔ ملک میں اچھے کام کی سزا دیں گے تو ملک میں کون اچھا کام کرے گا ۔القادر ٹرسٹ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اعلی عدلیہ میں ان فیصلوں کو لے کر جائیں گے اس فیصلے پر عدلیہ کے کردار پر بھی سوال اٹھا ہے ۔ وزیر بھی اس فیصلے کو اچھا کہے رہے ہیں۔ جیل کا ایک سپریٹنڈنٹ چیئرمین سینیٹ کے خط پر عمل نہیں کررہاہے چیئرمین سینیٹ کے خط پر عمل کرائیں ادارے اس طرح تباہ ہوتے ہیں۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کو ایوان میں نہ لانے پر ایوان سے ٹوکن واک آوٹ کرتے ہیں سینیٹر کامران مرتضی اپوزیشن کو واپس لے کر آئے۔