لیاقت بلوچ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت

لاہو ر (  ویب  نیوز  ) 

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ اسلام آباد پر ملاقات کی اور ان سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔
لیاقت بلوچ نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حسین احمد کی دینی سیاسی پارلیمانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ اعلیٰ اخلاق و کردار کی بلند پایہ شخصیت تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں غریقِ رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔