نیپرا فیصلوں سے بجلی صارفین پر بوجھ اور سرمایہ کاری پر منفی اثر ات پڑیں گے،اویس لغاری

ایسے اقدامات بجلی کی تقسیم کے شعبے میں نجی شعبے کو راغب کرنے کی کوششوں کو متاثر کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر کا ایکس پرپیغام

ا سلام آباد ( ویب  نیوز)

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر)کے فیصلوں پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی شعبے میں سرمایہ کاری کے متاثر ہونے کے ساتھ صارفین پر بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کے الیکٹرک کے لیے جاری فیصلوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے آئندہ ملٹی ائیر ٹیرف دورانیہ میں سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتے اور فیصلے کے وفاق کی سبسڈیز یکساں ٹیرف نظام میں طویل مدتی اثرات آئیں گے۔ انہوں نے کہا پاور ڈویژن نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے لیے جاری ملٹی ائیر ٹیرف کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے کہا پرانے جنریشن ٹیرف کے بارے میں فیصلے پر نظرثانی کے لیے نیپرا کی سماعت کے منتظر ہیں جس کے لیے دسمبر 2024ء میں کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا اس نظر ثانی فیصلے میں تاخیر سے پاور سیکٹر پر سنگین مالیاتی اثرات آرہے اور اگر ایسے معاملات پر توجہ نہ دی گئی تو ریگولیٹری نظام متاثر ہوگا۔ اویس لغاری نے کہا ایسے اقدامات بجلی کی تقسیم کے شعبے میں نجی شعبے کو راغب کرنے کی کوششوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔