اسحاق ڈار کی امیر جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن کی عیادت

ڈاکٹر شفیق الرحمن کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

ڈھاکہ (  ویب  نیوز) پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جماعتِ اسلامی  بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے  ملاقات کی ہے ۔ملاقات امیرِ جماعتِ اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمن کی رہائش گاہ  بشندھرا  پر ہوئی، جہاں وہ دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔نائب وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان اور اپنی جانب سے ڈاکٹر شفیق الرحمن کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈاکٹر شفیق الرحمن کی سیاست، تعلیم اور سماجی بہبود کے میدانوں میں مثبت خدمات کو سراہا۔جماعتِ اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ۔ اس سے قبل جما عتِ اسلامی بنگلہ دیش کے 5 رکنی وفد نے ہفتے کے روز   پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ میں ا  سحاق ڈار  سے ں ملاقات کی۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ملاقات خوشگوار اور مخلصانہ ماحول میں ہوئی، جس میں بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔پاکستانی وزیرِ خارجہ کے ہمراہ ہائی کمشنر عمران حیدر اور ہائی کمیشن کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر، سیکریٹری جنرل پروفیسر میا غلام پروار، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل مولانا اے ٹی ایم مسعود، ایڈووکیٹ احسان الحق محبوب زبیر اور مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن و سیکریٹری شعبہ نشر و اشاعت ایڈووکیٹ مطیع الرحمان اکند شامل تھے۔فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔