پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر بھارت تشویش کا شکار، ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ . بھارتی قومی سلامتی پر اثرات کا جائزہ لیں گے ( وزارتِ خارجہ )
.jpg)
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق سٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے کے اثرات کا مطالعہ کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ ہماری قومی سلامتی، خطے اور عالمی استحکام پر کس طرح اثرانداز ہوگا، حکومت قومی مفادات کے تحفظ اور ہر سطح پر جامع سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی شراکت داری سے متعلق اس معاہدے کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے حملے کے بعد سے عرب ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔





