پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور، اجلاس میں افغانستان کی سلامتی، سیاسی استحکام اور خطے میں دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی بات چیت ،
ماسکو فارمیٹ.. مستحکم افغانستان امن کے لیے ضروری ہے۔ (روسی وزیرِ خارجہ )
مغرب نے افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہاں کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے، جو مغربی بینکوں میں ہیں، فوری طور پر واپس کیے جائیں تاکہ افغان عوام کو معاشی ریلیف مل سکے۔
اجلاس میں افغانستان کی سلامتی، سیاسی استحکام اور خطے میں دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے، افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہئے۔






