پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان مراکز کو بھاری نقصان پہنچا۔ آٹھ پوسٹس، جن میں چھ ٹینک بھی شامل تھے، تباہ کیے گئے اور25 تا 30 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجو ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر
افغان طالبان کا سپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ 15 اکتوبر بروز بدھ کی صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے سپن بولدک کے 4 مقامات پر بزدلانہ حملے کیے.
پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے ہتھیار قبضے میں لینے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔







