عمران سے ملاقات نہ ہونے پروزیراعلی خیبر پختونخوا کا اڈیالہ کے باہر دھرنا
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر بھی دھرنے میں شریک ہوے
راولپنڈی( ویب نیوز)
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود جمعرات کو انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔اس کے بعد سہیل آفریدی اور جنید اکبر کارکنوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے
۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 24 مارچ 2025 کو ہدایت دی تھی کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ہفتے میں دو بار ملاقات کی اجازت بحال کی جائے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب پی ٹی آئی ایک بار پھر سیاسی دبا بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں علی امین گنڈا پور کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کے لیے ڈو آر ڈائی ریلی بھی نکالی گئی تھی۔






