دہشت گردوں نے پہلے ہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑایا. درابن کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

سپر ( ہنگو دھماکے /  دہشت گردی ) ایس پی آپریشنزسمیت 3 پولیس اہلکار شہید ( 8خوارج جہنم واصل )

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی کر دیئے۔  سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت  میں کی گئی،
سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں  سرچ آپریشن جاری ہے.
sharethis sharing button
ہنگو: (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہنگو میں دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے ہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑایا تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جب ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر جا رہے تھے تو درابن کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ ڈی ایس پی خانزیب مہمند کے مطابق دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا.
sharethis sharing button
لکی مروت: (  ما نیٹرنگ ڈیسک  ) لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی کر دیئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔