ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث، جماعت کالعدم قرار  ( فرسٹ شیڈول میں شامل)

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ پر وزرات قانون ریفرنس سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی ۔sharethis sharing button

اسلام آباد: (خصوصی رپورٹر ) وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے، وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی، وزرات قانون ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی ۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی، یہ منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔