اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ27ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

کل رات سے ہماری ملک گیر تحریک شروع ہو جائے گی،محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (   ویب  نیوز )

قومی اسمبلی و سینیٹ میں نامزد اپوزیشن لیڈر و تحریک تحفظ ائین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور وائس چیئرمین علامہ ناصر عباس نے ملک گیر تحریک کا اعلان کر دیا۔تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل رات سے ہماری ملک گیر تحریک شروع ہو جائے گی۔ہمارا کل رات سے ایک ہی نعرہ ہوگا ،جمہوریت زندہ باد آمریت مردہ باد۔ ہمارا نعرہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھی ہوگا۔ہم بتائیں گے کہ پاکستان کی عوام جو چاہیں گے وہی فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تکبر میں مبتلا حکمرانوں کو ہم بتائیں گے کہ ہم ان کا راستہ روک سکتے ہیں۔علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ قوم 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔عوام کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا لہٰذا ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں۔