صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات،27 آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال پر گفتگو
کراچی ( ویب نیوز) صدر مملکت آصف زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلاول ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ دنوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے آئینی عدالت کی ترمیم پر مثبت ردعمل کا اظہارکیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے پیپلزپارٹی سے مولانا فضل الرحمن کو منانے کی درخواست کی۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان سے 27ویں آئینی ترمیم پر بات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے کہا کہ تمام معاملات مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔





