دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،  اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علما قوم کو متحد رکھیں.  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرےگا۔  افواج پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا جائے تو فوج کا دفاع کرنا حکومت اور علما کرام سمیت سب کی ذمہ داری  ہے، 

معرکہ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی، معرکہ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں،  افواج کے ہر سپاہی کی معرکہ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں۔ مسلح افواج کی جرات  اوربہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی.  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت نے کردار ادا کیا۔  وزیراعظم
ریاستِ طیبہ  اور  ریاست پاکستان کا  آپس  میں ایک گہرا  تعلق ہے، اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ  جس قوم نے علم  اور قلم کو  چھوڑا، انتشار  اور فساد نے  وہاں جگہ لی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرemail sharing button
sharethis sharing button
 سلام آباد ( ما نیٹرنگ ڈیسک )  وزیراعظم شہباز  شریف کا کہنا ہےکہ  جادوٹونے  سے نہیں ملک  محنت  سے ترقی کرےگا، دہشت گردی  اور  معاشی ترقی کی کاوشیں  ساتھ نہیں چل سکتیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں علما کنونشن سے خطاب کیا، کنونشن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرےگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  افواج پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا جائے تو فوج کا دفاع کرنا حکومت اور علما کرام سمیت سب کی ذمہ داری  ہے،  معرکہ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی، معرکہ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں،  افواج کے ہر سپاہی کی معرکہ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم  منیر نے بھارت کے خلاف جنگ کو  جرات  سے لیڈ کیا، مسلح افواج کی جرات  اوربہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت نے کردار ادا کیا۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب  بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں اس کے  پیچھے نماز  نہیں پڑھ سکتے، خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہو  رہے ہیں، شہدا نے جان قربان کرکے کئی بچوں کو  یتیم ہونے سے بچالیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی ترقی کی طرف لے جانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں مگر دہشت گردی اور یہ کوششیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اِس ملک کو ترقی دینے کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے لوگ یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں اور ہمارے لوگ شہید ہورہے ہیں، بلوچستان اور کے پی میں بے گناہ لوگ خوارج کا نشانہ بن رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ نہ جادو ٹونے سے اور نہ کسی اور طریقے سے صرف شب و روز محنت سے ملک ترقی کرے گا، پوری قوم کو قومی معاملات پر یکجا ہونا ہوگا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دشمن حیران اور دوست خوش ہیں کہ پاکستان نے نہ صرف دشمن کے خلاف معرکہ جیتا بلکہ دوست ممالک اسے اپنی فتح سمجھتے ہیں اور ہمیں مبارک باد دیتے ہیں مگر یہاں اگر زہر آلود پروپیگنڈا کیا جائے تو اسے مسترد کرنا صرف ہماری نہیں سب کی ذمہ داری ہے۔
دہشتگردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں: فیلڈ مارشل

آسلام آباد (  خصوصی  رپورٹر )

چیف  آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ  مارشل  سید عاصم  منیر نےکہا ہےکہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں۔اسلام آباد میں قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ  ریاستِ طیبہ  اور  ریاست پاکستان کا  آپس  میں ایک گہرا  تعلق ہے، اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ  جس قوم نے علم  اور قلم کو  چھوڑا، انتشار  اور فساد نے  وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت  تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔  چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ  اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔  ( اس کا اضافہ ا سکتا اے )