کشمیر بھارت کا کبھی تھا نہ ہوگا، انڈیا سرحد پار دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرے: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا کبھی تھا نہ ہوگا، جموں و کشمیر بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔
گل قیصر سروائی کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پار دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت شمالی امریکا سمیت مختلف ملکوں میں قتل و غارت میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف بارہا جارحیت کی ہے، جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے، پاکستانی قونصلر نے ایک بار پھرمطالبہ کیا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی بند کرے۔
پاکستانی نمائندے نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا بیان حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کرنے اور ایک بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح کے مترادف قرار دیدیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی شق میں یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی اجازت نہیں دی گئی۔





