قومی شاہراؤں پر دھند، موٹروے سینٹرل زون مختلف مقامات سے بند….

قومی شاہراؤں پر شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹروے کو بند کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان، فرید آباد، کرم آباد، مسلم چوک، کوٹ سبزل میں بھی شدید دھند ہے، مسافر دھند کے دوران لین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
موٹر وے سینٹرل زون ترجمان نے مزید کہا کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔
علاوہ ازیں مزید معلومات کے لئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130، آفیشل سوشل ویب سائٹس سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ، بسیں الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی
واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، موٹرویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔





