سی ٹی ڈی اسلام آباد کے دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے. مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع کیے گئے ہیں۔

سپر   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت 5 اراکینِ صوبائی اسمبلی اشتہاری قرار

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 دسمبر کو ملزمان کے خلاف اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد عدالتی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔

ملزمان کو 30 روز کے اندر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ 30 دن کے اندر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ email sharing button

sharethis sharing button

اسلام آباد: (خصوصی  رپورٹر ) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے پانچ اراکینِ صوبائی اسمبلی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا،عدالتی اشتہار کے مطابق مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے، عدالت کی جانب سے اشتہار کے ذریعے ملزمان کو 30 روز کے اندر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ 30 دن کے اندر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 دسمبر کو ملزمان کے خلاف اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد عدالتی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔