قومی اسمبلی میں متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ جائز اور آئینی نکات پر مذاکرات آگے بڑھائے جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین کو بھی ڈائیلاگ کی دعوت دی جا چکی ہے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے، آج پی آئی اے کی نجکاری کا دن ہے، پی آئی اے نجکاری کیلئے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بڑی عرق ریزی سے کام کیا۔ سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں اور بولی کا عمل براہ راست دکھایا جارہا ہے، کامیاب طریقے سے بولی ہوگی تو معاملات بہتر ہوں گے،






