پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے بولیاں جمع کرا دیں، بڈرز کی بولیاں سہ پہر ساڑھے تین بجے کھولی جائیں گی، پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کی جائے گی۔
نجکاری کے دوسرے مرحلے میں لکی گروپ نے بڈنگ بڑھا کر 115ارب 50 کروڑ روپے کردی جب کہ عارف حبیب گروپ نے 116 ارب روپے کی بڈنگ دے دی۔ عارف حبیب گروپ نے پھر بڑھا کر 116 ارب 50 کروڑ روپے کی بڈنگ دے دی،






