یواے ای نے ایک ارب ڈالر رول اوورکرنے تھے، اب فوجی فائونڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا،اسحاق ڈار

 امید ہے 31مارچ تک ٹرانزیکشن پایہ تکمیل تک پہنچے گی اور ایک ارب ڈالرز تک کی لائبلٹی ختم ہوگی، پریس کانفرنس

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فوجی فائونڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ یو اے ای نے 3 ارب ڈالرز دئیے تھے اور یواے ای کے چند ہفتے قبل ایک ارب ڈالر رول اوورکرنے تھے ہم نے یو اے ای کو انگیج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یواے ای فوجی فانڈیشن گروپ کے کچھ شیئرلے گا اور ایک ارب ڈالر کی لائبلٹی ختم ہوجائے گی، شیئرز کے حوالے سے کئی میٹنگز ہوچکی ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ امید ہے 31مارچ تک ٹرانزیکشن پایہ تکمیل تک پہنچے گی اور ایک ارب ڈالرز تک کی لائبلٹی ختم ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز کی ملاقات میں جنوری کے دو ارب ڈالرز کے رول اوور پر بھی بات ہوئی، کوشش ہوگی کہ یواے ای ان 2 ارب ڈالرز سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔