یوٹیوبر عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد ،نام فورتھ شیڈول میں شامل
وفاقی کابینہ کی عملدرآمد رپورٹ 7دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت
اسلام آباد (ویب نیوز)
وفاقی حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت عادل راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عادل راجہ پاکستان کی سالمیت ، امن وعامہ کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے اور آن لائن پلیٹ فارم پر ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔ کابینہ نے عادل فاروق راجہ پر پابندی کی داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری منظور کرلی ہے۔حکومت نے عادل فاروق راجہ پر پابندی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11ڈبل ای کے تحت عائد کی ہے۔وفاقی کابینہ نے عمل درآمد رپورٹ 7دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔





