محمود خان اچکزئی کو پیغام دیا گیا ہے کہ حکومت مذاکرات پر اپنے اتحادیوں سے مشاورت کر رہی ہے۔ یہ مشاورت مکمل ہوتے ہی اپوزیشن سے باقاعدہ مذاکرات کے لیے رابطہ ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے محمود خان اچکزئی سے رابطہ ہے اور سینئر سیاستدان کی جانب سے آج اسپیکر کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کر دی جائیں گی۔ جس کے بعد محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کا مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔

اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک ): حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین میں ان ڈائریکٹ رابطہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کے درمیان ان ڈائریکٹ رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے نامزد اپوزیشن لیڈر اور تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مشترکہ دوست کے ذریعہ وفاقی وزیر کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کو پیغام دیا گیا ہے کہ حکومت مذاکرات پر اپنے اتحادیوں سے مشاورت کر رہی ہے۔ یہ مشاورت مکمل ہوتے ہی اپوزیشن سے باقاعدہ مذاکرات کے لیے رابطہ ہوگا۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے محمود خان اچکزئی سے رابطہ ہے اور سینئر سیاستدان کی جانب سے آج اسپیکر کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کر دی جائیں گی۔ جس کے بعد محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کا مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مشاورت سے لگتا ہے کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔