حکومت کی جانب سے مزید ردعمل آئندہ چند گھنٹوں میں سامنے آنے کی توقع ہے، یہاں ایک واضح حکومتی نظام موجود ہے، وینزویلا باوقار اور قانونی مکالمے کے لیے تیار ہے۔
وینزویلا کی سپریم کورٹ نے رات گئے حکم نامہ جاری کیا کہ نائب صدر ڈیلسی روڈریگز انتظامی تسلسل اور ملک کے ہمہ جہت دفاع کی ضمانت کے لیے قائم مقام کی حیثیت سے صدارتی دفتر سے وابستہ تمام تر صفات، فرائض اور اختیارات سنبھالیں اور ان کا استعمال کریں۔
وینزویلا کی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ امریکا کا حملہ صرف اور صرف تیل اور معدنیات پر قبضہ کے لیے کیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ نے بالواسطہ طور پر اس بات کی تصدیق بھی کر دی۔ نکولس مادورو کو اغوا کیا گیا، وہی صدر ہیں، نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کا سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ جب تک اقتدار کی محفوظ منتقلی ممکن نہیں ہو جاتی، امریکہ وینزویلا کو چلائے گا، امریکی تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔ جبکہ قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو چلانے کے دعوے کو مسترد کر دیا.






