لاطینی امریکا کے دیگر ممالک میں بھی کارروائیوں کے امکانات بڑھ گئے، کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت اور غیر معمولی انتباہ موصول ہوا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کولمبیا کے صدر کو محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ کولمبیا سے منشیات تیار ہو کر امریکہ پہنچ رہی ہیں۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے امریکہ کی وینزویلا میں کارروائی سے خطے میں انسانی بحران کو جنم دے سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے میکسیکو کے حوالے سے بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر منشیات کے کارٹلز کا اثر و رسوخ ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے ایران میں بھی مداخلت کا عندیہ دے چکے ہیں۔





