یہ توکہتےہیں آپریشن نہیں ہونےدیں گے، سکیورٹی ہیبت اللہ سے لیں گے، کوئی مذاق ہے خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں کےحوالےکردیں، خیبرپختونخوا میں کرمنل ٹیرر گٹھ جوڑ موجود ہے، لیفٹیننٹ جنرل چودھری
گزشتہ سال ملک بھر میں مجموعی طور پر 27 خودکش حملے ہوئے، جن میں سے 16 خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے، ان خودکش حملوں میں دو حملے خواتین کی جانب سے کیے گئے۔ گزشتہ سال 2597دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشت گردی کی جنگ میں ہماری 1235شہادتیں ہوئیں، پچھلے سال 27خودکش واقعات ہوئے،
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کسی کی سیاست پاکستان سے بڑھ کر نہیں،حکومتیں بااختیار ہوتی ہے، ادارے بااختیار نہیں جس طرح ہونے چاہئیں جو ابھی بھی کہتے ہیں بات چیت سے مسئلے حل کریں ان سے پوچھیں طالبان سے کیا محبت ہے، ہمارا کام دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی قوم کےسامنےلانا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر
جو حکومت ہوتی ہے وہی ریاست ہوتی ہے جو سیاسی ایشو ہے اُس کو سیاست دان بہتر طریقے س ے حل کر سکتے ہیں، .جس سیاسی جماعت نےبات کرنی ہے حکومت سے کرے، ہمارا کام سیاسی جماعتوں سےبات کرنا نہیں، ہمیں کسی سیاسی جماعت سےکوئی ایشونہیں ہے، سیاست، سیاسی جماعتوں کا کام ہے وہ کوئی حل نکالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری






