8فروری کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی، بیرسٹر گوہر

مذاکرت کی بات اگر 5 بڑوں کی ملاقات تک آگئی تو اسے نہ ہی سمجھا جائے، میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (ویب  نیوز)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کہ مذاکرت کی بات اگر 5 بڑوں کی ملاقات تک آگئی تو اسے نہ ہی سمجھا جائے، 5 بڑے ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ اس کی ضرورت ہے۔ملاقاتیں کرنے نہیں دی جاتیں تو مذاکرات کیسے ہوں گے؟اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہر منگل کو آتے ہیں اور ملاقات کیے بغیر واپس چلے جاتے ہیں،ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتوں کو متنازع بنا کر بات کہاں سے آگے بڑھے گی؟ حالات معمول پر لانے کی بھاری قیمت مانگی جا رہی ہے، حالات معمول پر لانے کیلئے عمران خان کی بہنوں اور وکلا سے ملاقات ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ 8فروری کو پورے ملک میں شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی، اس دن ہم بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حالات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ان کی ستائش کرنی چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران اسماعیل کا فون آیا تھا ان کو بتا دیا ہم ساتھ شریک نہیں ہوں گے، ان کو بتایا آپ جو کانفرنس کر رہے ہیں اس پر پارٹی کو تحفظات ہیں، بھیک مانگنے کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرنے دی جاتی تو یہ بھیک ہی ہے، میں نے کہا تھا ہمارے لیے سسٹم ساکت ہو چکا ہے، گزشتہ سال فروری سے اب تک لیڈرشپ کی ملاقات نہیں ہوئی، اسٹریٹ موونٹ سے متعلق عمران خان کی ہدایت ہے اس پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی کوئی کمیٹی عمران خان کی ہدایات کو نظر انداز نہیں کر سکتی، احتجاج ہمارا حق ہے اور اس پر پارٹی کا لائحہ عمل موجود ہے، اسپیکر صاحب نے نوٹیفکیشن سے متعلق آئندہ اجلاس تک فیصلہ کرنے کا کہا، ہم چاہتے ہیں آئندہ اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے توقع ہے ہمیں سندھ میں جلسے کی اجازت دی جائے گی، پیپلز پارٹی کی وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کو پروٹوکول دینے کی بات کی تائید کرتے ہیں۔