وزیراعظم شہبازشریف کی وطن  واپسی کا انتظار ہے، ہم آئی سی سی کے نہیں اپنی حکومت کے تابع ہے۔ محسن نقوی

قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی
whatsapp sharing buttontwitter sharing button
لاہور:( ویب  نیوز)

اُنہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، وزیراعظم شہبازشریف کی وطن  واپسی کا انتظار ہے، ہم آئی سی سی کے نہیں اپنی حکومت کے تابع ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، آئی سی سی اجلاس میں کہا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، حکومتی فیصلے کے ہم پابند ہیں، حکومت کہتی ہے نہیں کھیلنا تو وہ پھر 22 ویں ٹیم لے آئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی ہیں، کوئی ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، آئی سی سی اجلاس میں کہا تھا دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، بنگلادیش کی صورتِ حال پاکستان اور بھارت جیسی ہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کو ہائبرڈ ماڈل کی اجازت ہے تو بنگلادیش کو کیوں نہیں؟ بنگلادیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھلانا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے فراڈ ہوا ہے، رابطہ کریں گے تو مسئلہ حل کریں گے۔