وزیراعظم شہباز شریف سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ. بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط،
بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، تجویز کردہ ناموں میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل ہیں۔
خط میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد: (خصوصی رپورٹر ) قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا گیا۔ خط میں محمود خان اچکزئی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کیا گیا ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں کے نام بھی تجویز کر دیئے۔ تجویز کردہ ناموں میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل ہیں۔





