خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور قطر بھی شرکت کریں گے جبکہ مصر، عمان اور متحدہ عرب امارات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران جوہری معاملات پر بات چیت جمعے کو ترکیہ میں دوبارہ شروع ہوگی۔

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات: پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت
whatsapp sharing button
اسلام آباد: (ما نیٹرنگ ڈیسک ) ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت دے دی گئی۔ دفتر خارجہ نے مذاکرات میں پاکستان کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران امریکہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس میٹنگ میں باقاعدہ دعوت کی تصدیق کی اور کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو آئندہ مذاکرات کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے، پاکستان کی شرکت کو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔  پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق   امریکا ایران مذاکرات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔  دوسری جانب، خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور قطر بھی شرکت کریں گے جبکہ مصر، عمان اور متحدہ عرب امارات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران جوہری معاملات پر بات چیت جمعے کو ترکیہ میں دوبارہ شروع ہوگی۔ مذاکرات پانچویں دور کے بعد سے تعطل کا شکار تھے اور مئی 2023 میں معطل ہوگئے تھے۔