نیٹ میٹرنگ کا نیا بلنگ نظام متعارف، ٹیرف کا بھی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسلام آباد ( ویب نیوز )
نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا۔ بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہو گا۔
نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائےگی اور نیٹ میٹرنگ صارفین کو موجودہ رائج ٹیرف کےحساب سےبجلی فراہم کی جائےگی۔ نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائےگی۔
نیٹ میٹرنگ کےلیے معاہدے کی مدت 5سال تک محدود کر دی گئی ہے اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید 5سال کی تجدید کی جائے گی۔ نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہو جائیں گی۔





