
انسانیت سوز مظالم ڈھانے والی اسرائیلی فوج جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔
الجزیرہ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 7 افراد شہید ہو گئے۔ وسطی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوئے۔
اس سے قبل مغربی غزہ شہر میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم چار فلسطینی ہوئے تھے۔
طبی ذرائع نے وفا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یوسف ناصر الریفی کو خان یونس کے شمال میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کر کے شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جو اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں نہیں ہے۔
الاقصیٰ ہسپتال کے ایک ذریعے نے اب الجزیرہ کو بتایا ہے کہ وسطی غزہ کے المصدر گاؤں میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئی۔
الاقصیٰ ہسپتال کے ایک ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ وسطی غزہ میں صلاح الدین اسٹریٹ پر اسرائیلی بمباری سے دو افراد شہید ہوئے۔
علاوہ ازیں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آباد کاروں کے چھاپے، گرفتاریاں اور حملے جاری ہیں۔




