پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پانچ مختلف جھڑپوں میں یہ دہشت گرد مارے گئے۔
(خیبر پختونخوا ) سکیورٹی فورسز کی کارروائیا ن 13 خوارج ہلاک
پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان سرحد پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل متحرک ہیں اور غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن "عزمِ استحکام” پوری رفتار سے جاری ہے۔
باجوڑ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ اسی طرح خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

راولپنڈی(ویب نیوز ) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پانچ مختلف جھڑپوں میں یہ دہشت گرد مارے گئے۔
باجوڑ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ اسی طرح خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان سرحد پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل متحرک ہیں اور غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن "عزمِ استحکام” پوری رفتار سے جاری ہے۔





