وزیر اعظم کی ہدایات پر ہم بچت اور کفایت شعاری کر رہے ہیں، مگر آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ کا بیان

وزیر پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانچ ریفائنری پلانٹس ہیں اور وہ پرانے ہیں، سعودی عرب کی جانب سے کروڈ آئل پاکستان کو دیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کو ریٹس پر رعایت دی گئی، ہمارے تیل کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔

یکم مارچ کو ڈیزل کا ریٹ 88 ڈالر فی بیرل اور 6 مارچ کو 149 ڈالر پر پہنچا، جو کارگو 7 لاکھ ڈالر ملتا تھا وہ کارگو اب 70 لاکھ ڈالر کا ملتا ہے. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کس کو فائدہ پہنچایا گیا؟ پاکستان میں غریب طبقہ 55 روپے اضافہ برداشت نہیں کر سکتا۔  فاروق ایچ نائیک 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

وزیر پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانچ ریفائنری پلانٹس ہیں اور وہ پرانے ہیں، سعودی عرب کی جانب سے کروڈ آئل پاکستان کو دیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کو ریٹس پر رعایت دی گئی، ہمارے تیل کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔

وزیر پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ یکم مارچ کو ڈیزل کا ریٹ 88 ڈالر فی بیرل اور 6 مارچ کو 149 ڈالر پر پہنچا، جو کارگو 7 لاکھ ڈالر ملتا تھا وہ کارگو اب 70 لاکھ ڈالر کا ملتا ہے، ایل پی جی ایران سے آتی ہے اور پہلے سے زیادہ آ رہی ہے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کس کو فائدہ پہنچایا گیا؟ پاکستان میں غریب طبقہ 55 روپے اضافہ برداشت نہیں کر سکتا۔