چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمد عارف خان اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہوں گے۔ عدالت کا حکم
عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ تین دن یا تین ماہ رکھیں، دیکھ لیں یہ ساری ذمہ داری آپ لے رہے ہیں، اگر کل کچھ ہو گیا تو کیا آپ ذمہ داری لیں گے ، اس پر ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہم ذمہ داری لیں گے۔
میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات مرتب کر کے جلد از جلد چیف کمشنر اسلام آباد کو فراہم کرے گا، چیف کمشنر میڈیکل بورڈ کی سفارشات اور جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ عدالتی حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق درخواست پر طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا، چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمد عارف خان اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہوں گے۔
حکم دیا گیا کہ میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات مرتب کر کے جلد از جلد چیف کمشنر اسلام آباد کو فراہم کرے گا، چیف کمشنر میڈیکل بورڈ کی سفارشات اور جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی حکم دیا گیا کہ پاکستان پریزن رولز کے رول 795 کے تحت قیدی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لواحقین کو مطلع کرنا لازمی ہے ، عدالت نے جیل حکام کو رولز کے مطابق سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا، سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت میں گزشتہ دوروں کی نسبت بہتری آئی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکلاء سے ملاقات کے لیے لارجر بنچ کے طے کردہ طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔





