اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 67 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔  پیٹرولیم ڈویژن  نے  قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا

 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ): وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 67 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس سے قبل جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر تھی جو اب نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد بڑھ کر نئی سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید احکامات تک اپنی موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔