ایران نے امریکی طیارے ایف-15 کو مارگرانے میں انفرا ریڈ ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی استعمال کی، امریکی الیکٹرونک وار فیئر سسٹم بھی اسے جیم کرنے یا پکڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے.
امریکا کیلئے خوفناک دن… ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
ایروسپیس ڈیفنس فورس نے وسطی ایران میں جدید لڑاکا طیارہ گرایا، طیارے کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں ناکام رہا، آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اے10 جنگی طیارے کو مار گرایا۔ پاسداران انقلاب
صوبوں میں کامیاب فضائی دفاعی کارروائیاں کی گئیں، ایروسپیس ڈیفنس فورس نے خمین اور زنجان میں 2 کروز میزائلوں کو تباہ کیا، اصفہان میں 2 جدید ایم کیو9 ڈرون، ایک ہرمیس ڈرون بو شہر میں تباہ کیا۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک ہی دن میں 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے۔ ایران نے امریکی طیارے، ڈرون میزائل گرانے کی تفصیلات جاری کر دیں، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی، اسرائیلی فضائیہ کے لئے یہ دن یوم سیاہ ہے، فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ کے روز 2 جدید لڑاکا طیاروں کو گرایا۔ ترجمان کے مطابق ایروسپیس ڈیفنس فورس نے وسطی ایران میں جدید لڑاکا طیارہ گرایا، طیارے کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں ناکام رہا، آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اے10 جنگی طیارے کو مار گرایا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ متعدد صوبوں میں کامیاب فضائی دفاعی کارروائیاں کی گئیں، ایروسپیس ڈیفنس فورس نے خمین اور زنجان میں 2 کروز میزائلوں کو تباہ کیا، اصفہان میں 2 جدید ایم کیو9 ڈرون، ایک ہرمیس ڈرون بو شہر میں تباہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائیاں نئے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نےکہا ہے کہ ٹرمپ اور ہیگسیتھ دونوں مسلسل یہ دعوے کر رہے ہیں کہ ایران میں امریکی و اسرائیلی طیاروں کو روکنے والا کوئی نہیں، وہ جہاں چاہیں حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپ اور ہیگسیتھ دونوں بار بار کہہ چکے ہیں کہ ایرانی فضائیہ، ایرانی بحریہ اور ایران کا راڈار سسٹم تباہ ہوچکا ہے۔
سی این این نے لکھا کہ ٹرمپ کا ایرانی فضاؤں پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ، جہازوں کا گرنا اور پائلٹ کا غائب ہونا امریکی عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے اب تک 7 امریکی طیارے گرائےگئے ہیں، گرائے گئے جہازوں میں ایف 35 ، ایف 15 ایگل اور ای تھری جاسوس طیارہ شامل ہے۔
خیال رہے کہ ایران نے کہا ہے کہ اس نے امریکا کے 8 طیارے مار گرائے ہیں۔
جنوبی ایران میں امریکی ایف 15 جنگی طیارے کے گرنے کے بعد امریکی افواج لاپتا پائلٹ کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ پائلٹ کی اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اس طیارے میں سوار ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا، جبکہ ایک لاپتا ہے۔ امریکی افواج اس لاپتا پائلٹ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے لاپتا امریکی اہلکار کو گرفتار کرنے میں مدد کرنے والے شہریوں کو تقریباً 66 ہزار 100 امریکی ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔





