گھوٹکی (ویب ڈیسک)
رمیش کمارکے اکائونٹ سے12ارب 78کروڑ71لاکھ 45ہزارروپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، تفتیش کررہے ہیں،ایف بی آر
2009ء میں غلام محمد شوگر مل میں سینیٹری ورکر کا کام کرتا تھا، دو سال پہلے ملازمت چھوڑدی تھی، اکائونٹ سے کس نے ٹرانزیکشن کی نہیں معلوم،رمیش کمار
صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دھوبی کے اکائونٹ سے ہونے والی اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے گھوٹکی کے نواحی گاں ولومہر میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کے انکشاف پر ایف بی آر نے اکائونٹ ہولڈر شخص کو نوٹس جاری کردیا ہے۔اب تک نے اکائونٹ ہولڈر شخص کا سراغ لگالیا ہے،رمیش کمار نامی شخص نے بتایا کہ2009ء میں غلام محمد شوگر مل میں سینیٹری ورکر کا کام کرتا تھا، دو سال پہلے ملازمت چھوڑدی تھی، اکائونٹ سے کس نے ٹرانزیکشن کی نہیں معلوم۔ایف بی آر کے مطابق رمیش کمارکے اکائونٹ سے12ارب 78کروڑ71لاکھ 45ہزارروپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، جس پر اسے نوٹس جاری کیا، واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔