اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ جج کو رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہییں، ج
سٹس فیصل عرب نے حالات اور شخصیات سے مرغوب ہوئے بغیر فیصلے کرنے کی ہمت دکھائی، انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت ہی شاندار اور اہم فیصلے دئیے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس فیصل عرب کے اعزا ز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس فیصل عرب پیچیدہ قانونی مسائل کو سمجھن
اور انہیں قانون کے مطابق حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، انھوں نے اپنے کیرئیر میں بہت ہی شاندار اور اہم فیصلے کیے، موثر نظام عدل کے لیے بینچ اور بار میں
اچھے تعلقات ضروری ہیں، جسٹس فیصل عرب نے بار کو ہمیشہ عزت دی اور بدلے میں عزت لی۔
اس موقع پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ 15 سال بطور وکیل اور 15 سال بطور جج قانون کے پیشے سے منسلک رہا، کوئی بھی انفرادی شخص ادارے سے بڑا نہیں ہوتا، ججز کے ہاتھ آئین اور قانون سے بندھے ہوتے ہیں۔
صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن قلب حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب کے اقدامات یکطرفہ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، اعلیٰ عدلیہ احتساب کا عمل شفاف بنانے کے لیے طریقہ کار وضح کرے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ بطور جج جسٹس فیصل عرب کا کیریئر شاندار رہا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔