اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے آئیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر مختلف سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کر دی۔
آئیسکو کے ترجمان کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کے ذمے 175 ملین کے واجبات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس چوکی ایف 8 کے ذمے 27 لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے ٹیوب ویلز آپریشن ڈویژن 2 کے ذمے 85 ملین کے بقایا جات ہیں۔
دارالحکومت کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کا مزید کہنا ہے کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان اداروں کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔
آئیسکو کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئیسکو چیف نے فیلڈ فارمیشنز کو واجبات کی وصولی تیز کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔