حریت رہنمائوں کا وزیراعظم عمر ان خان کے بیان کا خیر مقدم
عالمی برادری جموںوکشمیر میں رائے شماری کا اپنا وعدہ پورا کرے
سری نگر(ویب نیوز ) کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں نے وزیراعظم عمر ان خان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کا اپنا وعدہ پورا کرے ۔ حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب سے اپنا عہدہ سنبھالا ہے وہ خطے میں مستقل امن کو یقینی بنانے کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دے رہے ہیں ۔حریت رہنمائوں نے الگ الگ بیانات میں کہاکہ پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر منانے کے اقدام نے بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں بلکہ بائیس کروڑ پاکستانی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔