اسلام آباد (ویب ڈیسک)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں ایک ہزار361 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 64 اموات رپورٹ ہوئیں۔
این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ روز 40 ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار361 افراد کورونا وبا کا شکارجب کہ 64 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 جب کہ مجموعی 12 ہزار 777 افراد کی اموات ہوئیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار681 افراد صحتیاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار888 ہوگئی۔